او آئی سی کے جلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی تقریر کے دوران ایسی تصویر شرکاءکو دکھا دی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے ،امریکہ اور اسرائیل کو پوری دنیا میں شرمندہ کر دیا

او آئی سی کے جلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی تقریر کے دوران ایسی تصویر ...
او آئی سی کے جلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی تقریر کے دوران ایسی تصویر شرکاءکو دکھا دی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے ،امریکہ اور اسرائیل کو پوری دنیا میں شرمندہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ترکی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے ، اجلاس میں مسلم ممالک کے وفود نے شرکت کی، او آئی سی نے اس اجلاس کے دوران القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے دیا ہے جبکہ رجب طیب اردگان نے ایک فلسطینی بچے کی تصویر اجلاس کے شرکا ءکو دکھائی جسے قابض اسرائیلی فوج گرفتار کرکے لے جار ہے تھے، اس تصویر کو دیکھ کر مسلم قائدین کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ، القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دے دیا : اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کے دوران ترک صدر طیب اردگان نے ایک فلسطینی بچے کی تصویر شرکاءکو دکھائی ، تصویر دکھاتے ہوئے طیب اردگان نے شرکاءسے سوال پوچھا کہ کیا آپ اس سانحے کو دیکھ رہے ہیں؟ یہ ایک دہشت گرد ریاست اسرائیل کا کارنامہ ہے، سنیں اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، ہاں دہشت گرد، تصویر میں نظر آنے والاایک 14سالہ معصوم بچہ ہے ، دیکھیں کس طرح اس معصوم بچے کو گھسیٹ کر لے جایا جا رہا ہے ،اس معصوم بچے کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ بہت بے رحم سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے بعد اسرائیلی ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں اور ہم سے کہتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر رہے ۔ طیب اردگان نے عالمی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ القدس ہماری آنکھوں کا تارہ ہے، ہم القدس کو بچوں کی مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے۔

ویڈیو دیکھیں: