بھارتی اور پاکستانی بچوں کی سکائپ پر گفتگو کروانے والا پاکستانی غائب ،ہائی کورٹ نے رپورٹ مانگ لی

بھارتی اور پاکستانی بچوں کی سکائپ پر گفتگو کروانے والا پاکستانی غائب ،ہائی ...
بھارتی اور پاکستانی بچوں کی سکائپ پر گفتگو کروانے والا پاکستانی غائب ،ہائی کورٹ نے رپورٹ مانگ لی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آغاز دوستی این جی او کے سربراہ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد کو 19دسمبر کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔

مسٹر جسٹس انوار الحق کے روبرو مغوی کے بھائی درخواست گزار حامد ناصر محمود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آغاز دوستی این جی او کے سربراہ رضا محمود خان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر رکھا ہے ، مغوی سکائپ پر انڈین اور پاکستانی بچوں کی گفتگو کرواتا رہا اور خدشہ ہے کہ خفیہ اداروں نے درخواست گزار کے بھائی کو اغواءکیا ہے ، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رضا محمود خان کے اغواءکے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے ،مغوی رضا محمود خان کو بازیاب کروایا جائے، عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد آغاز دوستی این جی او کے سربراہ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد کو 19دسمبر کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

مزید : لاہور