ہائی کورٹ نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روک دی ،ایف بی آر سے جواب طلب

ہائی کورٹ نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روک دی ،ایف بی آر سے ...
ہائی کورٹ نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روک دی ،ایف بی آر سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی درخواست پر سماعت کی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے جو غیر آئینی ہے ،عدالت سے ایف بی آر کی جانب سے عائد کی گئی اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے عائدکی گئی اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کر لیاہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : لاہور