”تمام کارکنان ابھی سے کام شروع کر دیں کیونکہ ۔۔۔“حمزہ شہباز میدان میں آ گئے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں

”تمام کارکنان ابھی سے کام شروع کر دیں کیونکہ ۔۔۔“حمزہ شہباز میدان میں آ گئے ...
”تمام کارکنان ابھی سے کام شروع کر دیں کیونکہ ۔۔۔“حمزہ شہباز میدان میں آ گئے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ابھی سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حمزہ شہباز سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے تمام کارکنوں کو الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اصولوں پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہے ،قوم جو بھی فیصلہ دے گی سر آنکھوں پر ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ قوم تمام جماعتوں کا کردار دیکھ اور سمجھ رہی ہے ،ان کا انصاف قوم کے ذمے ہے ،جمہوریت کی پٹری سے اتری چندشخصیات کے راہ راست پر آنے کی امید ہے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...