چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن کے چئیرمین عطا ءالحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، انہوں نے سیکرٹری انفارمیشن کو ایک ماہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

او آئی سی کے جلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی تقریر کے دوران ایسی تصویر شرکاءکو دکھا دی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے ،امریکہ اور اسرائیل کو پوری دنیا میں شرمندہ کر دیا

چیئرمین پی ٹی وی عطا ءالحق قاسمی نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وزارت اطلاعات کی موجودہ صورت حال میں میرے لئے کام کرنا مشکل ہے اور میرے لئے پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی انتہائی کٹھن کام ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر2015ءمیں وفاقی حکومت نے معروف ادیب و شاعر عطاءالحق قاسمی کو چیئر مین پی ٹی وی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ناروے اور تھائی لینڈ میں سفیر کی بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...