قائدایم کیوایم کرداروالے ہو تے توان کے ایم این ایز،ایم پی ایزساتھ نہیں چھوڑتے:مصطفیٰ کمال

قائدایم کیوایم کرداروالے ہو تے توان کے ایم این ایز،ایم پی ایزساتھ نہیں ...
قائدایم کیوایم کرداروالے ہو تے توان کے ایم این ایز،ایم پی ایزساتھ نہیں چھوڑتے:مصطفیٰ کمال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ قائدایم کیوایم کرداروالے ہو تے توان کے ایم این ایز،ایم پی ایزساتھ نہیں چھوڑتے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال کا کہناتھا کہ کراچی شہرمیں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی لیکن لغویات سننے کے باوجودجی بھائی کرنیوالے22 اگست کوعلیحدہ ہوگئے،اللہ کی لاٹھی بے آوازہے،ظالم کے پیروں تلے س زمین چھین لی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سے یہ نہیں پوچھاجائیگا کہ ہم سے کتنے لوگ جڑے؟ہم سے پوچھا جائیگا،سچ کہاکہ نہیں؟قائدایم کیوایم کرداروالے ہو تے توان کے ایم این ایز،ایم پی ایزساتھ نہیں چھوڑتے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...