ملک میں طلب سے زیادہ بجلی کے ذخائر موجود، نواز شریف کے وعدے کی تکمیل کردی : اویس لغاری

ملک میں طلب سے زیادہ بجلی کے ذخائر موجود، نواز شریف کے وعدے کی تکمیل کردی : ...
ملک میں طلب سے زیادہ بجلی کے ذخائر موجود، نواز شریف کے وعدے کی تکمیل کردی : اویس لغاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور بجلی کی طلب سے زیادہ پیدوار کا ٹارگٹ حاصل کرکے نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔

نوجوان لڑکی نے 90سال پرانی ایک ایسی چیز سے شادی کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے، کیا چیز ہے؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ہونے والے پالیسی فیصلوں سے متعلق گفتگو کی، وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور وزارت توانائی پرامید ہے کہ شدید گرمیوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا یہ عمل جاری رہے گا، پاکستان اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہے، اب زیادہ قیمت پر بجلی خریدنے کے ٹھیکے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے صارفین کی سہولت کیلئے سستی بجلی پیدا کرنی ہے جس کیلئے ہوا، سولر، بائیو گیس اور چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے ذریعے بجلی کے حصول کیلئے مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے، 400 میگاواٹ ونڈ انرجی اور 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ٹھیکوں کیلئے مسابقی بولی 8 ہفتوں میں ہو گی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...