تحریک عدم اعتماد ،برطانوی پارلیمنٹ “یوٹرن” یوٹرن “کے الفاظ سے گونج اٹھی
لندن (مرزا نعیم الرحمان ) بریگزٹ پر پارلیمنٹ سے ووٹنگ پر یو ٹرن لینے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو اپنی ہی پارٹی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے ،جبکہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ “یوٹرن” یوٹرن “کے الفاظ سے گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے موقع پر برطانیہ کی پارلیمنٹ یوٹرن ماسٹر ٹرن” لیڈی ٹرن کے الفاظ سے گونج اٹھی وزیراعظم تھریسامے نےاپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کرتے ہوئے کہا لیبر پارٹی نے اقتدار کے حصول کے لئے بار بار یوٹرن لیے ہیں جس پر مختلف مخالف سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو ماسٹر ٹرن” لیڈی ٹرن” کے نعرے بلند کیے اور انہیں کئی مرتبہ اپنا خطاب روکنا پڑا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پہلی مرتبہ یوٹرن کے الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا اور بعدازاں سوشل میڈیا پر اس پر خوب بحث ہوئی، اب برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی یوٹرن کے الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ روزنامہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ براہ راست کوریج کر رہا ہے۔