آج وزیراعظم قومی اسمبلی میں پیش ہونگے لیکن اس موقع پرمسلم لیگ ن نے بڑا اعلان کردیا ،ہنگامہ آرائی کا خدشہ پیدا ہو گیا

آج وزیراعظم قومی اسمبلی میں پیش ہونگے لیکن اس موقع پرمسلم لیگ ن نے بڑا اعلان ...
آج وزیراعظم قومی اسمبلی میں پیش ہونگے لیکن اس موقع پرمسلم لیگ ن نے بڑا اعلان کردیا ،ہنگامہ آرائی کا خدشہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر لیگی رہنماﺅں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کاروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑارہی ہیں، انتقام سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، پوری قوت، صبر اور سچائی سے مقابلہ کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری، حمزہ شہباز کو بلاجواز بیرونی سفر سے روکنا اور مریم اورنگزیب کیخلا ف انکوائری اس عمل کی قابل مذمت اور قابل افسوس مثالیں ہیں۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

مزید :

قومی -