ندا چوہدری کل سے نئے سٹیج ڈرامہ ’’گرل فرینڈ‘‘میں پرفارم کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری کل سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ ’’گرل فرینڈ‘‘میں پرفارم کریں گی اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔یاد رہے کہ ندا چوہدری عرصہ راز بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔ندا چوہدری نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں جو میرے پرستاروں کو پسند آئیں گے۔ندا چوہدری نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔نے کہا کہ فی الحال میری توجہ تھیٹر کی طرف ہے تین فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیحی دیتی ہوں۔
آج کل تھیٹرمیں مصروف ہوں مستقبل میں بھی ٹی وی کو ہی ترجیحی دوں گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔