فلم’’جیک پاٹ‘‘ 11جنوری کو دوبارہ ریلیزکرنے کی تیاریاں جاری

فلم’’جیک پاٹ‘‘ 11جنوری کو دوبارہ ریلیزکرنے کی تیاریاں جاری

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرخرم ریاض کی فلم’جیک پاٹ‘ 11جنوری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔کثیرسرمائے سے بنائی جانے والی یہ فلم سال رواں میں6جولائی کو ریلیز کی گئی تھی لیکن سینماگھروں کی طرف سے شوکے لئے مناسب ٹائم نہ ملنے کے بعد اسے سینماگھروں سے اتاردیاگیاتھا جس سے پروڈیوسرکو شدید نقصان پہنچا۔فلم کی کاسٹ میں صنم چوہدری،نورحسن،جاویدشیخ،عدنان شاہ ٹیپو،ثنااور اسماعیل تارا سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرخرم ریاض کا کہنا ہے کہ سینما مالکان کی طرف سے کی گئی زیادتی کے باعث ہمیں بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن اب فلم دوبارہ ریلیز کی جارہی ہے،ہمیں توقع ہے کہ اس بار پہلے کی طرح نہیں ہوگا۔فلم کے ڈائریکٹرشعیب خان ہیں۔

مزید : کلچر