معاشرے سے طنزو مزاح نکالنے سے دنیا کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا،اقراء
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر اقراء نے کہا ہے کہ اگر معاشرے سے طنزو مزاح نکال دیا جائے تو دنیا کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں طنزو مزاح تاریخ کا حصہ رہا ہے اور اس کے ذریعے عوام اور سرکار کی اصلاح ہوتی ہے۔ یہ ذمہ داری اداکار ،مصنفین اور کالم نویس ادا کرتے ہیں۔ اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ عوام کو ہلکی پھلکی تفریح کے ساتھ ایسا پیغام بھی دیا جائے جس سے ان میں مثبت رحجان پیداہو۔ اس انداز میں حکومت پر تنقید کرنے کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرے اور جہاں ان سے کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تواس کے بارے میں بھی طنزو مزاح کے ذریعے ہی آگاہ کیا جاتا ہے۔میں ان دنوں تھیٹر کے ساتھ ساتھ مختلف پراجیکٹس میں اداکاری بھی کررہی ہوں۔میں نے ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی سے کیا ہے جس کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔