نیلم منیر کاپرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کااعلان

نیلم منیر کاپرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کااعلان
 نیلم منیر کاپرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے اپنے پرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کااعلان کیا ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نیلم منیر نے کہا کہ میں جلد ہی اپنے پرستاروں اور میڈیا کو ایسا سرپرائزدینے والی ہوں جس سے سب حیران ہوجائیں گے لیکن یہ سرپرائز میری شادی سے متعلق نہیں ہے کیونکہ ابھی مجھے شادی نہیں بلکہ کام کرنا ہے ،مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو میری شادی کی اتنی فکرکیوں ہے،میں میرایا ریمانہیں ہوں لیکن اکثر میڈیا بھی مجھے سے شادی کا سوال ہی کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈرامہ سیریل’دل موم کا دیا‘کا رسپانس بہت زبردست ملا ہے۔ان دنوں میں حسن ضیاء اور یاسرنوازکی فلم’رانگ نمبر2‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس کا آؤٹ ڈور سپل حیدرآباد میں مکمل کیا گیا۔
نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ شائقین میرے دھماکے کا انتظار کریں۔

مزید :

کلچر -