سٹار پلس ایوارڈ ‘بہترین کارکردگی کرنے والوں کی نامزدگیاں شروع

سٹار پلس ایوارڈ ‘بہترین کارکردگی کرنے والوں کی نامزدگیاں شروع
 سٹار پلس ایوارڈ ‘بہترین کارکردگی کرنے والوں کی نامزدگیاں شروع

  


لاہور (فلم رپورٹر)سٹار انٹر ٹینمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے میگا ایوارڈ شو چوتھا اور پانچواں سٹار پلس ایوارڈ برائے سال 2017-18 ،کی تقریب جس میں فلم، ٹی وی، سٹیج،ریڈیو،علم، ادب،سپورٹس،فلاحی، رفاہ عامہ،اور دیگر شعبوں میں بہتر کارکردگی کے حامل افراد کی نامزدگیاں شروع کر دی گئی ہیں،سٹار اینٹرٹینمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو رفیق مغل نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ایوارڈ تقریب 2019 میں منعقد ہو گی،اس دفعہ گزشتہ ایوارڈ تقاریب سے بہتر سے بہتر کروانے کی کوشش کی جائے گی،اب ایوارڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

،جو کہ امید ہے کہ دیکھنے والوں کو بے حد پسند آئے گا،رفیق مغل کامزید اس موقع پر کہنا تھا کہ اس دفعہ دو شعبوں کونکال کر نئے شعبے شامل کئے جائیں گے، نامزدگیاں فائنل کرنے کے بعد باقاعدہ نامزدگیوں کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، جس میں نیا ایورڈبھی میڈیا کے سامنے لایا جائے گا،ابھی پیٹرن باڈی اس پر مشاورت کر رہی ہے،جلد ہی پریس کانفرنس کی جائے گی۔

مزید : کلچر