قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد
 قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

  


لاہور(فلم رپورٹ)عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال پیش ہوئے، قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کے لئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی سمیت دیگر 5 افراد پر مئی میں فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید : کلچر