مقدمات کے اخراجات، بھارت کا پی سی بی کیخلاف 2ملین ڈالر کا دعویٰ

مقدمات کے اخراجات، بھارت کا پی سی بی کیخلاف 2ملین ڈالر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلا ف مقدمہ کرنا پی سی بی کے گلے پڑ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا لیکن پاکستان آئی سی سی میں بھارت کے خلاف کیس جیت نہیں سکا تھا جس کے جواب میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے مقدمات کے اخراجات کے لئے پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعوی دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا پاکستان نے بی سی سی آئی کے خلاف سیریزکھیلنے کے طے شدہ معاہدے سے انحراف کرنے پر 70 ملین ڈالر ہر جانے کا کیس کیا تھا لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف کیس جیت نہیں سکا تھا جس پر بی سی سی آئی نے بھی مقدمات کے اخراجات کے لئے پاکستان کے خلاف دعوی دائر کر دیا بھارت نے آئی سی سی تنازع کمیٹی سے پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعوی دائر کر دیا ہے۔