ایس بی پی کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت لاہور میں مقابلوں کی تیاریاں

ایس بی پی کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت لاہور میں مقابلوں کی تیاریاں

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ضلع کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، لاہور کی 16رکنی گرلز انڈر16ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے، بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لاہور کی انڈر 16گرلز ہاکی کی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے ،50کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انٹر تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں سینکڑوں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

،نیوسٹیڈیم لودھراں میں ٹیبل ٹینس گرلز کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تحصیل لودھراں نے تحصیل کہروڑپکا کو شکست دی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپورٹس جمنیزیم میں گرلزوالی بال میچ کھیلا گیا جس میں کمالیہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہرادیا،نارووال میں بوائز والی بال کے میچ میں ظفروال نے شکر گڑھ کو ہرادیا،وہاڑی میں والی بال گرلز کے مقابلے میں وہاڑی نے بورے والہ ہرادیا۔بہاولنگر میں والی بال بوائز کے میچ میں چشتیاں نے منچن آباد کو شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی