ٹی 10 فارمیٹ کا فروغ دیکھ کر خوش ہوں:شاہد آفریدی

ٹی 10 فارمیٹ کا فروغ دیکھ کر خوش ہوں:شاہد آفریدی
 ٹی 10 فارمیٹ کا فروغ دیکھ کر خوش ہوں:شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن) سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے ٹی 10 فارمیٹ کے فروغ کو دیکھ کر بہت حوصلہ مند ہیں اور ان کے خیال میں اسے وسیع تر ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔کھیلوں کی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا: 'میرے خیال سے یہ کرکٹ کی بہترین شکل ہے جسے آپ اولمپکس میں متعارف کرا سکتے ہیں۔ آپ اسے دنیا کے سامنے لے جا کر دنیا کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کرکٹ آخرکیا ہے۔'انھوں نے مزید کہا: 'میرے خیال سے یہ کرکٹ کو متعارف کرانے کا بہترین فارمیٹ ہے، ہم سب اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہی اہم بات ہے۔شاہد آفریدی نے اس کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: 'یہ تیز ہے، بولروں کے لیے چیلنج ہے، یہاں بیٹسمین اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور میں نے یہاں چند اچھی اننگز، اچھی صلاحیتیں اور اچھے شاٹس خود دیکھے ہیں۔'انھوں نے مزید کہا: 'میرے خیال سے اس سے کرکٹ تبدیل ہو جائے گا۔

یہاں تک کہ ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ بھی اس سے تبدیل ہوگا۔ میرے خیال سے وقت کے پیش نظر آپ اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیں گے۔'جبکہ دوئن براوو نے کہا کہ اس میں ترقی کے پورے امکانات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹی 20 کی ہی طرح ہے اور دوسرے ممالک اور لیگ والے اسے ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔انھوں نے کہا کہ 'جب ٹی 20 متعارف کرایا گیا تھا تو کسی نے اس پر اعتماد ظاہر نہیں کیا تھا لیکن آج وہ سب سے مقبول نظر آ رہا ہے۔