صدر مملکت کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حرمین الشریفین میں حاضری کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔