کامران اکمل کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد قرار

کامران اکمل کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد قرار
 کامران اکمل کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوا تو اپنے مداحوں کو ضرور بتاؤں گا، ابھی تمام تر توجہ فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔کامران اکمل گزشتہ کافی عرصہ سے پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں تاہم انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں مزید پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ٹیم میں کامران اکمل کے انتخاب کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ان کی شمولیت کے خلالف ہیں جس کی بڑی وجہ بتائی تھی کہ کامران فیلڈنگ نہیں کر سکتے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو وہ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے۔واضح رہے کامران کو دورہ ویسٹ انڈیز میں موقع دیا گیا لیکن وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے اور اس کے بعد سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔