پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ

پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر نے کہا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار نہ کرنے کے باعث شوگر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر، ہاپرٹینشن، کولیسٹرول،یورک ایسڈ و دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے انڈرگرایجوئیٹ بلاک اور ٹیچنگ ہسپتال میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس کے شرکاء سے خطاب کر رہی تھیں۔ میڈیکل کیمپس میں یونیورسٹی اساتذہ، طلباؤ طالبات اور ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کے نمونہ دئیے ۔اس موقع پر شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر تحسین ضمیر نے کہا کہ خون میں کولیسٹرول کی زیادتی سے جان لیوا بیماریاں پید ہو جاتی ہیں