مسلم لیگ ہاؤس میں تقریب عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر آمنہ الفت جنرل سیکرٹری عزیز سعید نے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کیے جس میں ڈاکٹر سامیہ امجد،شازیہ چاند، سمیرانواز،زیبا ناز،ثناء رزاق، سینئر نائب صدور صائمہ گل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،شبانہ اظہر چوہدری،فوزیہ صدف،نادیہ جوائنٹ سیکرٹریزمقر ر کی گئی ہیں ۔اس موقع پر میاں منیر چیف آرگنائز پاکستان مسلم لیگ ،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے صدر شعبہ خواتین پنجاب ماجدہ زیدی جنرل سیکرٹری ،کنول نسیم سیکرٹری انفارمین ،پروین سکندر گل سمیت لاہور اور پنجاب کے دیگر خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آمنہ الفت نے کہا کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین کی نئی عہدیداران سے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین مزید فعال، مستحکم اور فعال ہوگی ۔