انتقامی کارروائیوں سے سیاسی پارٹیاں کمزور نہیں ہوں گی،پرویز ملک

انتقامی کارروائیوں سے سیاسی پارٹیاں کمزور نہیں ہوں گی،پرویز ملک

لاہور(جنر ل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اور سیاسی پارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی بلکہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کی یہ خواہش ہے کہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے اس سے پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا مگر چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1