ناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے،علماء
لاہور( نمائندہ خصوصی) آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالتکانفرنس مدنی گراؤنڈ نیشنل بینک کالونی سمن آباد ڈ لاہور جے یوآئی کے رہنما مولانا محمدغازی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مختلف دینی وسیاسی اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق سینٹر حافظ حمداللہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، اسلامی جمہوری اتحاد کے حافظ زبیراحمدظہیر، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز غوث، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ محمد ظفر ، جماعت اہلسنت علامہ محمدرمضان جامی، تاجر رہنما افضل بھٹی،بلال میر، مظورآفریدی ، مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما میاں محمداویس، مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور عبدالنعیم، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمدممتازاعوان، جمعیۃ لاہور کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز، اتحاد العلماء مولانا عمریونس، قاضی عبدالودود، قاری معاویہ محمود مکی، ھافظ عبدالرحمن، مولانا عبدالشکور ، قاری محمدقاسم، جے یوآئی لاہور سٹی کے افضل خان ، مولانا ریاض درانی ودیگر نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسالت مآب ﷺ کے ناموس کے تحفظ کے لیئے ہم سب یہاں جمع ہو ئے ہیں، عالمی استعمار لاکھ کوشش کریں لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی ،توہین رسالت ؐکے قانون میں اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی پاکستان میں اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت کی جائے گی اور ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کی جا ئے گی آ۔علماء نے کہا کہ شاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ بین الاقوامی دبا ؤ میں کیا گیاہم رسالت مآب ﷺ کی توہین حوالے سے کسی بیرونی دباؤ کو قبول کر نے کے لیئے تیار نہیں ہم جانتے ہیں اس فیصلے پر یورپ میں جس طرح خوشی منائی گئی