ای روزگار سنٹرز سے نوجوانوں کو بہترین مواقع میسر آئیں گے،رفاقت علی
لاہور ( فلم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی نے نوجوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور اہم ستون ہیں ، وزیر اعظم عمران خا ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ای روز گار سنٹرز کی چالیس برانچز مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں قائم کی جا رہی ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوسکیں گے ۔ ای روز گار سنٹرز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو روز گار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے ۔
جس سے نوجوان جاب سیکرز کے ساتھ ساتھ جاب پرووائیڈر زبھی بن سکیں گے ۔پنجاب حکومت نوجوانوں کو بہترین مستقبل کے لیے انتہائی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارنمنٹ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ای روز گار سنٹرز کا دائرہ کاردیگر شہروں میں ڈگری کالجز تک لے کر جائیں گے ۔نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ۔ نوجوانوں قابلیت اور اہلیت کی بنا پران کے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔جلد مستقبل میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں جس سے ان کا مستقبل روشن ہو گا اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔