پاکستان میں ہندوؤں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں،شیو پرتاب بجاج

پاکستان میں ہندوؤں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں،شیو پرتاب بجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے جتھہ لیڈر شیو پرتاب بجاج نے کہا ہے کہ کٹاس راج ،سادھو بیلہ ہنگلاج ماتا اورکرشنا مندر سمیت پاکستان میں ہمارے مندر اور عبادت گاہیں محفوظ ہیں ،یہاں آکر یہی محسوس ہو رہا ہے کہ جسے ہم اپنے وطن اور گھر میں موجود ہیں ،پاکستان میں ہندو مذہب کے افراد کو ملنے والی مراعات و اقدامات قابل تعریف ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان اورٹرسٹ بورڈ کے بہت شکر گزار ہیں ،پاکستان سے ہماری بہت سی یادیں اور تاریخ جڑی ہوئی ہے جسے ہم کبھی بھلا نہیں سکتے ،چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے یاتریوں کو بتایا کہ تاریخی سادھو بیلہ مندر سمیت دیگر مندروں کی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے ،جبکہ کٹاس راج مندر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،ہندو رہنماء شیو پر تاب بجاج نے یاتریوں کی سیکورٹی رہائش سمیت دیگر اعلی انتظامات پر چیئرمین بورڈ طاہر احسان ،سیکرٹری طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،کرنل (ر)غفور ارشد،اور میڈیا انچارج عامر حسین ہاشمی ، سمیت ،ڈاکٹر تنویر مشتاق ،فضل ربی ،اظہر شاہ ،ڈاکٹر منور چاند ودیگر بورڈ افسران و ملازمین اور ہندو رہنماؤں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے ۔ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کی حکومت پاکستان اور چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کے طرف سے اقدامات کی تعریف قابل فخر عمل ہے ۔چیئرمین بورڈ اور افسران نے یاتریوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کا شکریہ ادا کیا۔