سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں فری میڈیکل کیمپ
لاہور(پ ر) سوئی ناردرن ملازمین کے لئے ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ شعبہ کے زیر اہتمام ہیڈ آفس میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ تین روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد 12 تا 14دسمبر تک کیا گیا ہے۔ کیمپ میں جنرل میڈیکل چیک اپ سمیت بلڈ شوگر ، ہڈیوں کی اسکیننگ، آنکھوں کا معائنہ، یرقان اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ میڈیکل کیمپ کی تقریب میں سینئر جنرل مینجر بزنس ڈیلپمنٹ سید جواد نسیم، سینئر جنرل مینجر آڈٹ فیصل اقبال، جنرل مینجر ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائزنمٹ فرخ مجید بالا، انچارج میڈیا افیئرز امجد اکرام میاں اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور انتظامات کو یقینی بنایا۔