چائلڈ لیبر کے خاتمے کی باقاعدہ مہم کا آغاز
لاہور(پ ر)سیکرٹری محکمہ محنت وانسانی وسائل حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کی باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ڈائریکٹر لیبر لاہور (نارتھ) حبیب الّٰلہ خان نیازی نے بتایا کہ کم عمر بچوں سے محنت ومشفقت کرواناً جرم ہے۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاوائی کی جائے گی۔انہوں نے سٹاف کی میٹنگ کی اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کو تعلیم دینے کے سلسلہ میں حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔تشکیل دی گئی ٹیموں نے دو دن میں 16 FIRsدرج کرائی ہیں اس سلسلہ میں انجمن تاجران،فیکٹری مالکان ایسوسی ایشنز اور بھٹہ مالکان ایسوسی ایشنز سے بھی میٹنگ کی گئی اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی۔