ڈپٹی کمشنر کا دورہ یوسی58،پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا دورہ یوسی58،پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے آج یونین کونسل 58ہندو کیمپ کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا خود فیلڈ میں جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی او ہیلتھ سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خود بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور اِ ن میں ٹافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں سرد موسم کے باوجود پوری جانفشانی سے انسداد پولیو مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ہے آئندہ آنے والے کیچ اَپ ڈے میں بھی رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی او ہیلتھ لاہور نے ڈی سی لاہور کو موقع پر بریفنگ بھی دی۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر بنائی گئی پناہ گاہوں میں انتظامات کے ساتھ ساتھ کھانے اور ناشتہ کی پریکٹس کو برقرار رکھا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر افسران پناہ گاہوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں انتظامات کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات 141افراد نے ٹھوکر نیاز بیگ، داتا دربار، بادامی باغ سبزی منڈی، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈہ پر بنائی گئی پنا ہ گاہوں پر رات گزاری جہاں پر اِن کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ پر39،ٹھوکر نیاز بیگ پر15،داتا دربار پر54، لاری اڈہ پر15 اور بادامی باغ پر 18افراد نے رات قیام کیا۔