مہنگائی کی لہر نے متوسط طبقے کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں،لالہ یاسر
لاہور(سٹی رپورٹر)صد رآل پاکستان ٹرک ٹرالہ موٹر اونرز ایسویسی ایشن لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر نے غریب اور متوسط طبقات کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ تاجر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور کرایوں کے بڑھنے کی وجہ سے کاروبار زوال کی طرف جارہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاروباری حالات کو بہتر بنانے کیلئے فی الفور قدامات کرے ۔
لالہ یاسر