ڈاکٹر عبدالقدیرکی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی شدید مذمت

ڈاکٹر عبدالقدیرکی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا حق ہے لیکن مریضوں کو ہسپتالوں میں تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ڈاکٹرز نے اپنی ذمہ داریاں شروع ہونے سے قبل جو حلف اٹھایا تو اسے یاد رکھیں۔ ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں ہڑتال سے غریب اور نادار مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث جو مریض متاثر ہو رہے ہیں۔

، وہ مولانا احمد علی روڈ پر واقع ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے او پی ڈی میں مفت طبی معائنہ کروا سکتے ہیں۔ انہیں وہاں پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک کی زیر نگرانی ٹیم مستحق اور نادارا مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریض علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوجاتے ہیں، ایسے مریض ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں۔