ٹاؤن ہال میں بزرگ پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
لاہور(جنرل رپورٹر)لارڈمےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر نے دفتر ٹاؤن ہال میں بزرگ پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ انہوں نے بزرگ پنشنرز کے مسائل سنے اور اُن کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
س موقع پر پی ایس او ٹو مےئر میاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا، میونسپل آفیسر یوسف سندھو، ڈائریکٹر آڈٹ عامر سلیم ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ہدایت کی کہ نئے اور پرانے پنشنرز کا مسئلہ ایک ہفتہ کے اندر حل کیا جائے او کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پنشنرز کے مسائل حل کے کیلئے تمام افسران اپنے دروازے کھلے رکھیں۔