مسلم لیگ (ن )کی قیادت کل بھی سرخرو ہوئی تھی اور آج بھی ہوگی،عمران گورائیہ

مسلم لیگ (ن )کی قیادت کل بھی سرخرو ہوئی تھی اور آج بھی ہوگی،عمران گورائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات جانتے ہیں کہ ''پتلی گلی'' کونسی اور کیسی ہوتی ہے، ان کاکاروبار انہی پتلی گلیوں میں ہی ہے لیکن آج کل ان کا ذرا مندا چل رہا ہے اور اس مندے کا غصہ مسلم لیگ( ن) کی قیادت پر تنقید کے ذریعے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت کل بھی سرخرو ہوئی تھی اور آج بھی انشاء اللہ سرخرو ہوگی، نہ پرویزمشرف کے پہلے دور میں کچھ ثابت ہوا تھا اور نہ ہی پروز مشرف کے اس ثانی دور میں کچھ نکلے گا۔ وزیر اطلاعات ایک بات یاد رکھیں کہ آسمان کی طرف منہ کرکے تھوکو گے تو یہ آپ کے اوپر ہی گرے گی،ہماری قیادت نے نہ پہلے کرپشن کی تھی اور نہ ہی اب کچھ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل لوگوں کو مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں تو لے آئے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی کے شتر بے مہار وزراء کی اخلاقی تربیت بھی کردیتے۔