سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو چکے ،چن

سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو چکے ،چن

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے انتقامی سیاست کا بویا ہوئے بیج کو تحریک انصاف تناور درخت بنانے کے درپے ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت پائیدار نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر کے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک خطرناک معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت مین پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا لیکن موجودہ حکومت پارلیمنٹ کا ماحول کشیدہ کرنے اور مخالفین کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے محاذ آرائی کا بویا ہوا بیج درخت بنا کر پورے سیاسی ماحول کو خراب کر دے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4