مڈٹرم الیکشن کا کہہ کروزیر اعظم نے ناکامی کا اعتراف کیا ،ڈاکٹر امجد
لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان نیازی کے قائد بانی رہنماء علامہ ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کا کہہ کروزیر اعظم عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اور حکومت کے ناکام ہونے پر ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوپی نیازی کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے 100روزہ پلان میں عوام کو ریلیف تو نہ ملا مگر سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت بڑھ گئی ہے اور انتقامی کاروائیاں اور سیاسی دباؤ پر دھڑا دھڑ تبادلے ہورہے ہیں۔
ملک بھر میں سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے جو آج تک سابقہ کسی بھی دور میں نہیں بڑھی عوام مایوسی کا شکار ہے۔
جبکہ PTIحکومت کی سے 100روز میں ہوشربامہنگائی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور تجاوزات کی آڑ میں کچی آبادیوں کے مکینوں اور سالوں سے کاروبار کرنے والوں کی دوکانیں مسمار کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاہے حکومت کے ایسے اقدامات سراسر اقوام متحدہ کے عالمی منشور حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور PTIمنشور سے انحرافی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے منشور کے مطابق نیا پاکستان میں عوام میں جینے کا حق دینے کے بجائے ان سے جینے کا حق نہ چھینں اور غریب متوسط لوگوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس کرخود کشیوں پر مجبور نہ کریں