کیتھڈرل سکول‘ سینٹ اینڈریوز چرچ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

کیتھڈرل سکول‘ سینٹ اینڈریوز چرچ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)کیتھڈرل سکول‘ سینٹ اینڈریوز چرچ کیمپس‘-15ایمپرس روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دی پروفیشنل سکول‘ پی بلاک سبزہ زار‘لاہورکے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے الائیڈ کالج آف ٹیکسٹائل مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز برائے طالبات‘ پیکو روڈ ٹاؤن شپ‘لاہور‘محمڈن ایجوکیشنل سکول‘ زاہد ٹاؤن‘ کوٹ عبدالمالک اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جھگیاں سیالاں‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 361تھی۔