ادائیگی آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا‘ داود خان اچکزئی

ادائیگی آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا‘ داود خان اچکزئی

لاہور( آن لائن )رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے موجودہ نظام میں اصلاحات سے کاروباری صورتحال پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے،سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ جبکہ ٹیکس چور ی ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی واقع ہو گی۔یہاں جاری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کرے تو ان مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اصلاحات سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول بھی سازگارہو جائیگاانہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر کے اسے ناقابل واپسی قرار دیدیا جائے تو ریفنڈ کلیمز اور ان پٹ ٹیکس کے متعلق شکایات ختم ہو جائیں گیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

#/s#

مزید : کامرس