تیونس کے تجارتی خسارہ میں 21 فیصد اضافہ ، ریکارڈ 5.86 ارب ڈالر پر آگیا
تیونس (اے پی پی) تیونس کا تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ 5.86 ارب ڈالر پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ17.32 ارب دینار( 5.86 بلین ڈالر )پر آگیا ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ کا حجم 14.3 ارب دینار تھا
جو کہ درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث بڑھ گیا۔جنوری تا نومبر کے دوران درآمدات کے حجم میں 20 فیصد سے54.4 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔