ازمیر کوآپریٹو سوسائٹی کو بہترین بنانے کاتہیہ کر رکھا ہے‘ ملک راشد کھوکھر
لاہور(پ ر) ازمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو بہترین سوسائٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں سکیورٹی کے حوالے سے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کی وجہ سے سوسائٹی کے ممبران کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک راشد کھوکھر نائب صدر ازمیر سوسائٹی و چیئرمین یونین کونسل 259 نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے ممبران سوسائٹی کے تعاون سے فیملی فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا جس میں خواتین کے کھانے کے مقابلے، بچوں کے جھولے، بچوں کے ڈریس مقابلے بھی ہوئے جس کی کوئی فیس نہیں تھی۔ گرین پاکستان بنانے کے سلسلے میں سوسائٹی میں ایک ہزار درخت لگائے گئے ہیں تاکہ سوسائٹی میں صاف ستھرا ماحول ہو۔ سوسائٹی میں پارک کی سہولت بھی میسر ہے جہاں پر بچوں کے جھولے بھی لگے ہوئے ہیں۔ سوسائٹی کے مکینوں کو ہر سہولت مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہماری سوسائٹی کا شمار بہترین سوسائٹیوں میں ہو۔اس بہترین کاوش پر ازمیر سوسائٹی کے ممبران نے ملک راشد صدیق کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا۔