ایل جی نے کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا اعلان کردیا

ایل جی نے کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے ادارے میں اہم تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی قیادت میں تبدیلیاں لانے کے ساتھ ایل جی اپنی کمپنی کے ڈھانچے میں تبدیلیاں لانے پر توجہ دے رہا ہے جس سے سی ای او اور دیگر چنیدہ ایگزیکٹوز کی روزمرہ امور کی انجام دہی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے موجودہ پریذیڈنٹ برائن کیون اب موبائل کمیونکیشنز (ایم سی) کمپنی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ برائن کیون نے ایل جی کے ٹی وی، آڈیو اور پی سی کے شعبوں میں قائدانہ کردار دلانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں ان کا علم و تجربہ اب ایل جی کے موبائل آپریشنز کو مسلسل آگے بڑھانے میں انتہائی معاون ہوگا۔ ایل جی کی موبائل کمیونکیشنز (ایم سی) کے پریذیڈنٹ ہوانگ جیونگ ہوان نے ایک سال قبل ایل جی میں شمولیت اختیار کی اور کامیابی سے آپریشنز کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ پروڈکٹ کی تیاری میں مہارت کے لئے کام کیا۔

اپنی دوسری ذمہ داری میں بطور ایل جی کے کنورجنس بزنس ڈیولپمنٹ آفس وہ پوری توجہ دیں گے۔

نئے ڈھانچے کے تحت ایل جی الیکٹرانکس کے سی ای او جو سیونگ جن روز مرہ کی مزید ذمہ داریاں پریذیڈنٹ اور سی ایف او ڈیوڈ جنگ کو تفویض کرکے خود اسٹریٹجی اور پلاننگ پر زیادہ توجہ دیں گے۔ ڈیوڈ جنگ سی ای او سے ایل جی کے بزنس سپورٹ آپریشنز کے لئے ذمہ داری سنبھالیں گے جن میں تمام کورین سہولت گاہوں میں موجود کمپنی کے سپورٹ آپریشنز کی نگرانی بھی شامل ہے ، اس کے ساتھ کارپوریٹ سیکورٹی و کمیونکیشنز کے امور بھی موجود ہیں۔

کاروباری شعبہ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اضافی وسائل پر توجہ دے کر ویہکل کمپونینٹس کمپنی کا نام تبدیل کرکے ویہکل کمپونینٹ سلوشنز (وی ایس) کمپنی رکھا گیا ہے اور اسکے بعد یہ بزنس ٹو بزنس کمپنی سے بزنس سلوشنز (بی ایس) کمپنی بن جائے گی۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کم جن یونگ جو ویہکل کمپونینٹس کمپنی کے تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ بزنس کی کاوشوں میں مہارت سے آگے بڑھانے اور ویہکل کنکٹویٹی کے شعبہ میں قیادت کرتے ہیں، وہ اب نئی توسیع شدہ وی ایس کمپنی کے پریذیڈنٹ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -