سونے کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ‘ مقامی مارکیٹوں میں کمی

سونے کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ‘ مقامی مارکیٹوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1247ڈالرسے گھٹ کر1245ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔
،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت65550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56199روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

Back

مزید :

کامرس -