ایف پی سی سی آئی کا کرا چی میں چھ منزلہ سے زائد عما رتو ں پر پا بند ی ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ایف پی سی سی آئی کا کرا چی میں چھ منزلہ سے زائد عما رتو ں پر پا بند ی ختم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور، سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل اور خالد تواب نے سپر یم کو رٹ آف پاکستان کا چھ منز لہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر 18 مہینے سے عائید پا بند ی اُٹھا نے کے فیصلے کا خیر مقد م کیا اور تعریف کی اور انہوں نے ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان کو بھی مبا رکبا د دی ۔ایف پی سی سی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ کثیر منز لہ عمارت پر پا بندی ختم کر نے سے تعمیراتی صنعت سے وابستہ بے روزگار افراد کے روزگار اور آمدنی میں اضا فہ میں مد د ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس عمل سے ملک میں بے روز گاری میں کمی اور ملا زمتو ں کو فروغ ملے گا ۔ہا ؤ سنگ سیکٹر کی ترقی میں اضا فہ ہو گااور معیشت کو فروغ دینے میں مدد کر ے گا۔
اور ہا ؤسنگ صنعت وزیر اعظم پاکستان کے پچاس لا کھ گھر بنانے کے منصو بے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔

مزید :

کامرس -