سعد اور سلمان رفیق کے خلاف کوئی الزام نہیں، رانا ثناء اللہ

سعد اور سلمان رفیق کے خلاف کوئی الزام نہیں، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف کوئی الزام نہیں، ایک پرائیویٹ سوسائٹی(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کے معاملات کو طول دے رہے ہیں، اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔بدھ کو خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر رانا ثناء اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق بات ہوئی ہے، سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کئے جائیں، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو فوری رہا کیا جائے، سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کوئی الزام نہیں ،بتایا جائے ان پر کہاں سرکاری پیسے یا زمین کی خورد برد کا الزام ہے، ایک پرائیویٹ سوسائٹی کے معاملات کو طول دے رہے ہیں، یہ انتقامی کاروائی ہے، اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، یہ سب حکومت کی ایماء پر ہو رہا ہے۔
رانا ثناء اللہ