جامعہ زکریا :اغواء کا ڈراپ سین ، پولیس آپریشن اسسٹنٹ پروفیسر بازیاب 5ملزم گرفتار

جامعہ زکریا :اغواء کا ڈراپ سین ، پولیس آپریشن اسسٹنٹ پروفیسر بازیاب 5ملزم ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرکاری جامعات سے اساتذہ کے اغوا ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ جامعہ زکریا کے شعبہ جنگلات کے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو شعبہ زراعت کے گیٹ سے اغوا کر لیا گیا ۔ اغوا کار تین گاڑیوں پر آئے اور گن پوائنٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو اغوا کیا۔ملتان پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغوا کاروں کی شناخت کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا,گرفتار ہونے والوں میں ارشد، رانا جنید و دیگر شامل ہیں-ملزمان کی نشاندہی پر اسسٹنٹ پروفیسر کو نگانہ چوک کے قریب واقع مکان سے بازیاب کروا لیا گیا - ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا,۔گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق ایک طلبا تنظیم سے ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل ای اے 1836 گاڑی.پر اسسٹنٹ پروفیسر کو اغوا کیا گیاجس پریونیورسٹی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔یونیورسٹی اساتذہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کراکر اساتذہ کو مین گیٹ کے سامنے سے اٹھایا ۔پولیس سمیت سکیورٹی اداروں نے یونیورسٹی ہاسٹل میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر