ڈیرہ میں ڈولفن فورس کی انٹری اہلکاروں کو شہروں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنیکی ہدایت
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ھدایت پر آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان میں بھی ڈولفن فورس تعینات کردی جنہیں جلد ڈیوٹیز پر مامور کردیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس کا قیام خوش آئند اقدام ہے ریجنل (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمرشیخ نے لاہور سے آئے ہوئے ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس کے آنے سے جرائم میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو تحفظ کی فراہمی کا احساس ھوگا انہوں نے اپنے خطاب میں جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہروقت چوکنا رہیں شہر میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری ڈکیتی اور دیگر سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر گشت کریں آر پی او ڈیرہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس کواگلے ہفتے تک ڈیوٹی پر مامور کردیا جائیگا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انکی تعیناتی سے شہر میں امن امان قائم رکھنے بھرپور مدد ملے گی۔
ہدایت