فورتھ شیڈول میں شامل بغیراجازت بیرون ملک جانے کے مقدمہ میں قید کی سزا پانیوالے ملزم کی اپیل خارج

فورتھ شیڈول میں شامل بغیراجازت بیرون ملک جانے کے مقدمہ میں قید کی سزا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بغیر اجازت بیرون ملک جانے کے مقدمہ میں قید کی سزا پانے والے ملزم کی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

اپیل خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد زاہد عرف ابوبکر نے اپیل دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ قطب پور میں اس کیخلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں بھی ڈالنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جبکہ وہ سعودی عرب مقیم تھا اور واپسی پر پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردی عدالت ملتان نے 14جولائی،2017ء کو ملزم کو 8 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وہ بے گناہ ہے لہٰذا اسے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

فورتھ شیڈول

مزید : ملتان صفحہ آخر