قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزموں پر فرد جرم عائد ‘ گواہان پر جرح کیلئے 19 دسمبر کو سماعت

قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزموں پر فرد جرم عائد ‘ گواہان پر جرح کیلئے 19 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کے ظمقدمہ میں تمام ملزموں پر فرد جرم عائد(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کرتے ہوئے گواہان پر جرح کیلئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر پولیس کی جانب سے جیل سے ملزم وسیم کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، ظفر اور عبدالباسط ازخود عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے گواہان کی شہادتیں پوری ہونے پر مقدمہ میں ملوث تمام ملزموں پر فرد جرم عائد کیا جبکہ ملزمان کی جانب سے تمام نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔