عبدالوحید ارائیں کے 2شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ کی سماعت14 دسمبر تک ملتوی

عبدالوحید ارائیں کے 2شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ کی سماعت14 دسمبر تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان چوہدری عبدالقیوم نے سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات عبدالوحید ارائیں کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

جانب سے2 شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ کی سماعت ثبوتوں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے دستاویزی ثبوت پیش کئے جانے کی مہلت طلب کرنے پر 14دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا تھا کہ سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں کو 2 شناختی کارڈ رکھنے پر عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا اور مذکورہ حکم اعلی عدالتوں میں بھی برقرار رہا لہٰذا مذکورہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔