رحیمیار خان سرکل ‘ 13 ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹس دینے کا حکم‘ فوری کارروائی کی ہدایت
ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے رحیم یار خان سرکل کے 13ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹسز(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
جاری کرنیکا حکم دیاہے اور کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات کی وصولی میں ناکامی پر افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ٹاسک فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن نہ کرنے اور ایف آئی آرز کے اندراج میں ناکام ہونے والے ایس ڈی اوز سٹی سب ڈویژن رحیم یار خان،سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رحیم یار خان، گلشنِ اقبال، جناح، سٹی خانپور، میاں والی قریشیاں، لیاقت پور، خان بیلہ، اللہ آباد، فیروزہ، سٹی صادق آباد، جمال دین والی اور احمد پور لمہ سب ڈویژنوں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے رحیم یار خان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل نادہندگان کے کنکشنز کی دوبارہ چیکنگ کی جائے۔ کنکشن موقع پر چلتاہوا پایاگیاتو سخت کاروائی ہوگی۔تمام ایس ڈی اوز تکنیکی طریقوں سے بجلی چوری کروانے والے سہولت کاروں کے گینگ پکڑیں۔ ریمورٹ کنٹرول ، لوپ اور چپ لگانے والے افراد کے بارے میں معلومات بجلی چور صارفین سے حاصل کی جائیں اور میٹروں میں خرابیاں پیداکرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔
ہدایت