کرشنگ سیزن 19افسروں کو ملوں کی نگرانی کاٹاسک

کرشنگ سیزن 19افسروں کو ملوں کی نگرانی کاٹاسک

ملتان( سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کے استحصال کو روکنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے شوگرکلین مانیٹرنگ کمیٹیوں کوفعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے واضح(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومت پنجاب نے شوگر کین گرورز کے استحصال کو بندکروانے کیلئے ضلعی سطح پر شوگر کلین مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی تھی جن کی مدد سے کسانوں کوادائیگیاں سوفیصد کروائی گئی تھی اور گنے کے اوزان میں ظالمانہ کٹوتیاں بھی نہیں کروائی گئی تھی رواں سیزن بھی انہی کمیٹیوں کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے گنے کے کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ شوگر ملزمالکان کے ظلم وستم سے گنے کے کاشتکاروں کوبچایا جائے اور گنے کی ادائیگیاں نقد کروائی جائیں ہر ضلع میں شکایت سیل بھی قائم کئے جائیں کماد کے کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن بھی بنائی جائے۔

خانیوال (نمائندہ پاکستان )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر مختلف اضلاع میں شو گرمیلوں میں گرشنگ سیزن کی نگرانی کے لیے 19 افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بابر شفیع کو خانیوال سیکرٹری اطلاعات بلال احمد کو اوکاڑہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ محمد حسن کو فیصل آباد ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سارہ سعید کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر کی ڈیوٹیاں مختلف اضلاع میں لگا دی گئی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر